اسلام آباد،05 اگست(اے پی پی ): رہنما کل جماعتی حریت کانفرنس شیخ عبد المتین نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آواز آزادی کی صدا ہےبھارت کا اصل مقصد کشمیر کی جغرافیہ تبدیل کرنا ہے اور اسی تنگ نظر عزائم پر عمل پیرا ہے۔
یومِ استحصال پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک دفعہ پھر شب خون مارا ہے اور Article 370 اور 35 A ختم کر کہ کشمیریوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا اورلاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو جبری شناخت دینا، کشمیر یوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنا کشمیر کے کلچر اور روح ہر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ درندہ فوج جبری طور ہر تعینات کی ہے جو کسی بھی عدالت کو جواب دہ نہیں، اور ستم ظریفی کا عالم ہے کہ ان کو تمغوں اور ترقیوں سے نوازہ جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 5 اگست یومِ استحصال منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا اور وہاں کی عوام کو حوصلہ دینا ہے۔