احمدپورشرقیہ، 05 اگست (اے پی پی):تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر ریلی کا ایڈمنسٹریٹر و اسسٹنٹ کمشنر فیاض علی جتالہ کی زیر قیادت انعقاد کیا گیا ریلی میں ریسکیو 1122 سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔
ریلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے ریلی میں میونسپل کمیٹی کے آفیسران اور اہلکاروں کے علاوہ ایم پی اے صاحبزادہ گزین عباسی،ریسکیو 1122 و سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔