لاہور، 5 اگست (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، کشمیر کا مسئلہ دن بدن گھمبیر ہوتا جا رہا ہے۔
یوم استحصال کشمیر پر مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی ہندوئوں کو کشمیرمیں ڈومیسائل دیئے جا رہے ہیں، کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے دس لاکھ بھارتی فوج اور اب 50لاکھ ہندوئوں کو بسایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔