ڈیرہ غازیخان،05اگست(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت دریائے سندھ اور رود کوہیوں میں سیلابی صورت حال سے بچاؤ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دریائے سندھ اور پہاڑی نالوں میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومتی ادارے مکمل طور پر تیار ہیں۔
کمشنر نے بتایا کہ راجن پور میں زنگی نالے میں سیلاب کی وجہ سے اب تک 600،افراد کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔کسی بھی ناگہانی صورت حال میں عوام کو ریسکیو کرنا اور انکے مویشیوں کو محفوظ مقام پر پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی نالوں میں سیلابی کیفیت ہے اور سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات مکمل ہیں۔