چنیوٹ؛ یوم استحصال کشمیر پر کشمیریوں سے اظہا ر یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

6

چنیوٹ،05 اگست (اے پی پی): ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی یوم  استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے،اس سلسلہ میں پیر کی دوپہرایک ریلی نکالی گی،ریلی جھنگ روڈ سے نکالی گی جو کہ ختم نبوت چوک کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔

اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر کے موقع بھارتی ظلم جبر و تسلط کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ ریلی میں سی او بلدیہ زاہد فرید، انتظامی افسران،صدر بار فضل کالرو سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم احتجاجی بینرز لئے نعرے بازی اور احتجاجی مارچ کیا اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔  ریلی کے اختتام پر مظلوم کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے لئے خصوصی اجتماعی دعا کروائی گئی۔