سکھر۔ 05 اگست (اے پی پی):سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کی قیادت میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے منعقدہ تقریب اور واک میں اساتذہ،سٹاف و طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
سکھر آئی بی اے یونیورسٹی نے کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کے ساتھ “یوم استحصال کا دن منایا ہے۔اس موقع پر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کیلئے یونیورسٹی کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج، ہم کشمیر یوں کے ساتھ مظبوط یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، جن کی انصاف اور امن کیلئے جدوجہد عالمی سطح پر گونج رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عزم اس اہم دن کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا اور کشمیری بھائیوں کے حقوق کی حمایت کرنا ہے۔