خیرپور،5اگست (اے پی پی)؛یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ خیرپور کی جانب سے اظہار یکجہتی ریلی ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ کی قیادت میں سوک سینٹر تا پریس کلب خیرپور تک نکالی گئی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ نے کہا کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے کشمیریوں پر انڈین آرمی مسلط کی ہے جس کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے آج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، پاکستان کی عوام کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی، سماجی حمایت جاری رکھیں گے اوربھارت سے کشمیر کی آزادی تک جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر اے ڈی سی کبیر محمدشاہ، اے ڈی سی شارخ منگنھار، اے سی محمد ارسلان پھلپوٹو، انچارج ڈی آئی بی علی گل ملاح، چیئرمین میونسپل کمیٹی ، انجمن تاجران ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سمیت صحافیوں، طلبہ و طالبات، وکلائ، عمائدین شہر، معززین ، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے عہدیداروں سمیت بڑی تعدا د میں شہریوں نے شرکت کی۔