ڈیرہ اسماعیل خان،05اگست (اے پی پی ):ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی شرکت، ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی جس دوران کشمیری بھائیوں کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سارہ رحمان کا کہنا تھا کہ ہم 5 اگست کو بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو تسلیم نہیں کرتے، ہم بھارتی استحصالی ہتھکنڈوں کے خلاف کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں ۔