گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کی امور پر بات چیت

14

 

اسلام آباد،5اگست( اے پی پی ):گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کے درمیان پیر کو  ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے خیبرپختونخوا کے مسائل اجاگر کرنے اور صوبہ کی سیاسی قیادت کو متحد کرنے کی کاوشوں پر گورنر خیبرپختونخوا  کی کاوشوں کو سراہا۔

 ملاقات  میں صوبائی وزراء ناصر شاہ، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ایم پی اے آصف خان بھی شریک  تھے۔