اسلام آباد،6اگست ( اے پی پی ):وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے طالبات اور خواتین اساتذہ کی سہولت کے لیے اسلام آباد میں پنک بسوں کا افتتاح کر دیا گیا جس میں خواتین بالکل مفت اور محفوظ سفر کر سکیں گی، ابتدا میں ان پنک بسوں کی تعداد بیس ہے جو اسلام آباد کے تمام بڑے روٹس پر چلیں گی ۔
اس اقدام کا مقصد اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہے۔پنک بسوں میں خواتین مفت اور محفوظ سفر کر سکیں گی ۔