صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، پنجاب سوشل سکیورٹی فیلڈ ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

11

لاہور6 اگست( اے پی پی ) صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔پنجاب سوشل سکیورٹی فیلڈ ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

وائس کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی ہیڈ کوارٹر اظہرحسین مہناس و دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پنجاب بھر میں قائم سو شل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹس کے ڈائریکٹرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں 14 سال بعد سوشل سکیورٹی کی تاریخی ریکوری پر کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔

صوبائی وزیر لیبر نے بہترین کارکردگی پر فیلڈ ڈائریکٹرز و دیگر متعلقہ افسران کو بھی شاباش دی اور کہا کہ   سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن ٹارگٹس کو مزیدبہتر بنایا جائے۔ نئے اداروں کی رجسٹریشن اور زیادہ سے زیادہ ورکرز کو سوشل سکیورٹی سکیم میں لانے کے لئے اقدامات کریں لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ افسران کی چیکنگ کے لیے اسپیشل ٹیمیں بھی موجود ہونگی. ورکرز اور دیگر سٹیک ہولڈرزکو آگاہی فراہم کرنے کیلئے موثر آگاہی مہم شروع کریں۔موثر میڈیا کمپین کے ذریعے مزدوروں کو ملنے والی مراعات بارے آگاہی فراہم کی جائے۔

 فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ تمام افسران محنت اور جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں.محنتی افسران کی ہر فارم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی دفاتر میں سروس ڈیلیور ی کے معیار کو بہتر بنایا جائے. انہوں نے کہا کہ مزدورں اور اُن کے اہل خانہ کی فلاح وبہبود کے لئے تمام ممکناً وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔