اسلام آباد،7 اگست (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں چائنہ پاکستان سٹڈی سینٹر نے آسیان ڈے (8 اگست) کی یاد میں “پاکستان اور آسیان: ایک بڑھتی ہوئی شراکت داری” کے عنوان سے ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
سفیر سہیل محمود، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی نے تقریب میں اظہار خیال کیا جبکہ سی پی ایس سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت شبیر نے سیشن کی نظامت کی۔
سفیر سہیل محمود نے پاکستان اور آسیان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری پر زور دیتے ہوئے وزارت خارجہ (ایم او ایف اے) اور اسلام آباد میں آسیان کمیٹی (اے سی آئی) کے ساتھ مشترکہ کوششوں کو اجاگر کیا۔
سفیر محمود نے سب سے پرانا سیکٹرل ڈائیلاگ پارٹنر ہونے کے ناطے آسیان کے ساتھ پاکستان کی تاریخی مصروفیات کے بارے میں بتایا۔
آخر میں سفیر محمود نے جاری آئی ایس ایس اور آسیان کمیٹی اسلام آباد ڈائیلاگ، ‘آسیان کارنر، اور تھنک ٹینک نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان-آسیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کوششوں کو تقویت دینے کے لیے آئی ایس ایس آئی کے عزم کا اعادہ کیا۔
سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے سفیر فام انہ توان نے آسیان اور پاکستان کے درمیان سیاست، ثقافت، سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم جیسے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دیرینہ تعلقات پر زور دیا۔
محمد فیصل نے ایک علمی نقطہ نظر کا اشتراک کیا، علاقائی اقتصادی تعاون اور اچھے تعلقات کو فروغ دینے میں آسیان کی کامیابی پر زور دیا، جو جنوبی ایشیا کے لیے ایک قابل قدر سبق ہے۔