اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت کے حوالے سے اسلامی وزارت خارجہ اجلاس شروع

15

جدہ،07اگست (اے پی پی ): او آئی سی ہیڈ کوارٹر  میں  اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت کے حوالے سے اسلامی وزارت خارجہ اجلاس شروع  ہو  گیا ہے ، اجلاس میں اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس کے ایجنڈے میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کا قتل اور ایران کی خود مختاری کے خلاف اس کی جارحیت شامل ہے۔

اجلاس میں  ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار، سفیر پاکستان احمد فاروق، اوآئی سی میں پاکستان کے نمائندہ فواد شیر، اسسٹنٹ سکریٹری جنرل آفتاب کھو کھر  شریک ہیں۔ اجلاس میں رکن  اسلامی ممالک ایران، اردن، ماریطانیہ، مراکش، کیمرون، یمن سمیت دیگر اسلامی وزرائے خارجہ شریک ہیں۔