فاتح لکشمی پور میجر محمد طفیل شہید کا 66 واں یوم شہادت

14

وہاڑی، 08 اگست (اے پی پی):پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے فاتح لکشمی پور میجر محمد طفیل شہید کا 66 واں یوم شہادت آج بروز جمعرات منایا جارہا ہے  اس موقع پر طفیل آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا  جس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف شاہ،ڈی پی او منصور امان نے شہید کے مزار پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور اور شہید کے بلند درجات اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی۔

نشان حیدر کا اعزاز پانے والے فخر وہاڑی میجر محمد طفیل شہید  نے 8  اگست 1958 کو لکشمی پور کے مقام پر  دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے  جام شہادت نوش فرمایا ان کی شجاعت بہادری کے صلے میں انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا

شہید کے یوم شہادت کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی، ڈی پی او منصور امان نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو  کبھی نہیں بھولتی شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے وہاڑی کا فخر میجر محمد طفیل شہید نے جس طرح لکشمی پور کے مقام پر اپنے جوانوں کے ساتھ دشمنوں کا مقابلہ کیا اور اپنے سینے پر گوکیاں کھائیں پاک فوج کے جوانوں افسران کی  شہادتیں ہمارے لیے سرمایہ حیات ہیں اور کہا ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر سپوتوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔