وفاقی اور صوبائی حکومت، بلوچستان عوام کی ترقی، تعمیر اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے؛جام کمال خان

37

حب،08 اگست (اے پی پی ): وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ، بلوچستان عوام کی ترقی، تعمیر اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، حکومت تجارت  کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔

 ان خیالات اظہار انہوں نے سرکٹ ہاوس اوتھل میں  ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کو ہدایت  دیتے ہوئے کیا۔ جام کمال خان نے کہا ہے کہ تحصیل بیلہ میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے بھی وفاقی اور صوبائی حکومت سے بات چیت کی جائے گی اور ہماری بھر بھرپور کوشش ہے کہ ان کے نقصانات کا ازالے کیا جائے۔

وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان نے تحصیل بیلہ سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین کی کثیر تعداد نے ان سے ملاقاتیں کی۔ بعدازاں انہوں نے تحصیل وندر اور ڈسٹرکٹ حب کا بھی دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔

 قبائلی عمائدین نے وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان سے ملاقات کی  جسں میں انہوں نے اپنےعلاقے  میں درپیش مسائل کے متعلق انہیں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر تجارت نے انہیں ہر ممکن تعاون اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

بعدازاں وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان اور میر علی حسن زہری نے ملاقات میں مختلف  امور پر تبادلہ خیال کیا   اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے بات چیت  کی۔ملاقات میں  ڈسٹرکٹ حب سمیت ضلع بھر کے  مسائل کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل پہ کام کرنے پہ اتفاق کیا گیا۔