قصور،8اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں گی، یوم آزادی کی مرکزی تقریب ڈی پی ایس میں منعقد ہوگی، اہم شاہراہوں،بازاروں،سرکاری عمارتوں سمیت دیگر مقامات پر پاکستان کے جھنڈے اور لائٹنگ کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں یوم آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے جائینگے، محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام آزادی ٹورنامنٹ بھی ہو گا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، چیف ایگزیکٹو آفیسر ز ہیلتھ، ایجو کیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔