اسلام آباد,17جنوری (اے پی پی): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی چیئرمین و سی ای او روٹس ملینیم ایجوکیشن گروپ ڈاکٹر فیصل مشتاق کے گھر آمد۔گورنر خیبرپختونخوا نے فیصل مشتاق سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، اور ان کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
مرحومہ کے چھوٹے بھائی ولید مشتاق ، چچا ڈاکٹر نجیب نقی خان وزیر صحت آذاد جموں کشمیر ، سینیٹر راحیلہ مگسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔