پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کا پھولوں کی تزئین و آرائش کا کام جاری

5

اسلام آباد، 17 جنوری (اے پی پی): پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کا شہر کے پارکس میں موسم سرما کے پھولوں کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ پی ایچ اے راولپنڈی کے شہریوں کو معیاری تفریحی فراہم کرنے کے حوالے سے ایک متحرک کردار اد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے راولپنڈی پارکس کی تزئین و آرائش اور موسم سرما کے دیدہ زیب پھولوں کے سجاوٹ کے حوالے سے تمام امور کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پارکو اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے شہریوں اور نوجوانوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پر عزم ہے۔