ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان کی ہدایات پر شہر کے چوکوں اور گرین بیلٹس کو لائیٹس سے آراستہ کرنے کا آغاز کر دیا گیا

2

ملتان ، 17 جنوری(اے پی پی):ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان کی ہدایات پر شہر کے چوکوں اور گرین بیلٹس کو لائیٹس سے آراستہ کرنے کا آغاز کر دیا گیا ۔

عید گاہ گرین بیلٹ،زکریا پارک اور قمبر شہید چوک پر لائٹس کی تنصیب مکمل کر لی گئی دیگر گرین بلٹس اورچوکوں پر بھی کام جاری ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس اور چوکوں پر شجرکاری کے ساتھ ساتھ لائٹس سے آراستہ کر رہے ہیں شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے پُر عزم ہیں۔