وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سی ڈی اے کے امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس

8

اسلام آباد،20 جنوری(اے پی پی ): وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سی ڈی اے کے امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں حالیہ بین الاقوامی کانفرنسوں اور دیگر تقریبات کے کامیاب انعقاد پر سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کانفرنسوں کا آغاز ہماری سفارتی محاذ پر کامیابی کی سند ہے، مسلسل محنت سے دوست ممالک کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی سطح کی کانفرنسوں اور دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کیلیے ہوٹلوں، ہسپتالوں اور دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،جدید سہولیات کی فراہمی سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں غیر فعال قیمتی سرکاری عمارتوں کی بحالی اور نئے ہوٹلوں کی تعمیر کے حوالے سے پری-فیزیبیلیٹی رپورٹس تیار ہو چکی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، چیئرمین سی ڈی اے اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔