گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کا روٹری کلب اسلام آباد میٹروپولیٹن کی سالانہ تقریب میں خطاب

12

اسلام آباد،20جنوری(اے پی پی):گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے روٹری کلب اسلام آباد میٹروپولیٹن کی سالانہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روٹری کلب کےجتنے بھی پروگرامز ہیں ان سب کی کے پی کو  اشد ضرورت ہے۔  جس کمیونٹی میں آپ کام کر رہے ہیں وہاں پر سب سے زیادہ پیس بلڈنگ کی ضرورت ہے۔

 گورنر کے پی نے کہا کہ سی ڈی اے نے یہاں پر روٹری کلب کو ایک لینڈ دی ہے جس پر آپ نے ایک پلانٹیشن ٹری پروجیکٹ شروع کیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہاں پر فروٹ پلانٹیشن پروجیکٹ ہونا چاہیے۔

 گورنر خیبرپختونخوانے  پاکستان میں صاف پانی  کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے جو کہ ہر انسان کو ملنا چاہئے۔

 انہوں نے کہاکہ ایک وقت تھا جب پاکستان میں پولیو ختم ہو گیا تھا اب افسوس کے ساتھ  دوبارہ پاکستان میں پولیو نے سر اٹھا نا شروع کر دیا ہے۔ روٹری کلب کی پولیو، پیس بلڈنگ اور پینے کے صاف پانی کی مہم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔