جنوبی سوڈان کی عبوری قومی قانون ساز اسمبلی کے پارلیمانی وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد

18

اسلام آباد ، 21 جنوری (اے پی پی):جنوبی سوڈان کی عبوری قومی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر  کی سربراہی میں جنوبی سوڈان کے پارلیمانی وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد ہوئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنوبی سوڈان کے پارلیمانی وفد کا خیر مقدم کیا ۔جنوبی سوڈان کے پارلیمانی وفدنے  اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور جنوبی سوڈان کے درمیان پارلیمانی و اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان اور سوڈان کے درمیان تجارتی اور  معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی سوڈان سمیت تمام افریقی ممالک کے ساتھ “لک افریقہ” پالیسی کے تحت اپنے تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ،پارلیمانی روابط دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنوبی سوڈان کی  قانون  ساز اسمبلی کے ممبران کو پیپس میں فری   ٹریننگ کی پیشکش کی۔

جنوبی سوڈان کی عبوری قومی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر  کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دنیا میں امن و استحکام کے لیے کردار قابل تعریف ہے،جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستانی دستے کا کردار قابل ستائش ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے سوڈان اسمبلی اور پاکستان کی پارلیمان میں رابطوں کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ۔

جنوبی سوڈان کی عبوری قومی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے پرتپاک استقبال و مہمان نوازی پر پاکستان کے عوام  اور پارلیمان کا  شکریہ ادا کیا ۔