اسلام آباد،10 فروری(اے پی پی ): پاکستان کے ہارون خان نے فجیرہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا، انہیں سیمی فائنل میں ایران کے حسین پور علی رضا سے شکست ہوئی ۔
ہارون خان نے کویت اور ایران کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔
اس موقع پر ہارون خان نے کہا کہ مستقبل میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے مزید محنت کروں گا ۔
کھیلوں کے شائقین نے ہارون خان کی کامیابی کو سراہا ہے۔