لاہور، 17 فروری ( اے پی پی ) : محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور کے زیر اہتمام الحمرا آرٹس کونسل میں انٹر فیتھ ہم آہنگی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اہمیت اور پنجاب حکومت کے اس عزم کا ذکر کیا۔
صوبائی وزیر رمیش سنگھ نے مذہبی کمیونٹیز کے درمیان مکالمہ اور تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا کیا اور کہا کہ مریم نواز نے مذہبی اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج کہا۔ پہلی مرتبہ محکمہ اقلیتی امور کا بجٹ دو سو فیصد بڑھایا گیا ۔پنجاب حکومت مذہبی اقلیتیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے ۔
سیمینار میں مختلف مذہبی نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا،مفتی عاشق حسین نے تمام مذاہب کے لوگوں کے لیے رواداری کی اہمیت پر زور دیا۔
بشپ ندیم کامران نے حضرت عیسیٰ کے تعلیمات کے مطابق محبت، سمجھوتہ اور پرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
تمام شرکاء نے امن، اتحاد اور باہمی احترام کو فروغ دینے کی کوشش کی۔انسانی حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔