پالیسی ساز، کاروباری ادارے اور سول سوسائٹی موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر یں، رومینہ خورشید عالم

0

اسلام آباد، 7 فروری (اے پی پی ):  وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے مضبوط موسمیاتی اقدامات اور سبز حل کےلئے سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی ساز، کاروباری ادارے اور سول سوسائٹی موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر یں۔

موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے تاہم اس کے باوجود پاکستان عالمی موسمیاتی بحران کا سامنا کر رہا ہے ۔