شعبہ دعوۃ ، وزارتِ مذہبی امور کے زیر اہتمام 21 تا 27 رمضان المبارک قومی محفل شبینہ کے انعقاد کی تیاریاں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر سے منتخب حفاظ کرام شاہ فیصل مسجد ، اسلام آباد میں شبینہ پڑھانے کی سعادت حاصل کریں گے
چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے نامزد 56 حفاظ میں سے 14 کا انتخاب مکمل
پنجاب سے 4، سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور اسلام آباد سے 2، 2 جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے 1، 1 حافظ شامل ہیں۔
معروف حفاظ و قراء پر مشتمل ججز پینل نے مقامی حفاظ کو وزارت جبکہ دیگر کو انٹرنیٹ پر لائیو سن کر انتخاب مکمل کیا۔