خانیوال،22 فروری(اے پی پی):سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے کھیلوں کے فروغ کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے ویثرن اور ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کی خصوصی ہدایت پر سپورٹس جمنازیم میں 15 روزہ ٹیبل ٹینس کوچنگ کیمپ کا اہتمام کیا جسمیں ضلع بھر کے بوائز و گرلز کھلاڑیوں کی کوچنگ اور ان کے کھلینے کی تیکنک بہتر بنائی جارہی ہے۔
انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے کوالیفائیڈ اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے صوبائی ٹیبل ٹینس کوچ اسد جواد راناضلع بھر کے کھلاڑیوں کی کوچنگ کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمہ سلمان نے تمام تعلیمی اداروں کو اس کیمپ میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
پنچاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے ضلعی سطح پر کوچنگ کیمپ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گئے۔