پاکستان اور باکو کے درما۔ن مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب

2

باکو، 24 فروری (اے پی پی) پاکستان اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان تیل و گیس، زراعت، ماحول کے تحفظ،سیاحت،تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی  سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے متعدد  معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط  اور ان کے تبادلوں کی تقریب میں موجود تھے۔

‎ ماچھیکے-ٹھلیاں-تاروجبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے میں تعاون کے لئے  جمہوریہ آذربائیجان کی سٹیٹ آئل کمپنی(  سوکار)اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او)کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر  ‘‘سوکار’’ کے صدر روشن نجف  اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او عبدالسمیع نے دستخط کئے اور دستاویز کا تبادلہ کیا ۔ جمہوریہ آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی (سوکار) اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) اور پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر‘‘سوکار’’ کے صدر روشن نجف اورپاکستان ریفائنری لمیٹڈکے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او  زاہد میرنے دستخط کئے ۔ ترمیمی معاہدہ، ایل این جی کارگوز کی فروخت اور خریداری کے لئے ماسٹر (ڈیلیور شدہ سابق جہاز) ایل این جی کی فروخت اور خریداری کے معاہدے سے متعلق فریم ورک معاہدے پر سوکار کے صدر روشن نجف اورپاکستان ایل این جی لمیٹڈکے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای اومسعود نبی نے دستخط کئے  ۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او) اور سوکار ٹریڈنگ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت اور پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ اور سوکار  ٹریڈنگ کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کےلئےمدتی فروخت اور خریداری کےمعاہدے کی اکنالج منٹ پر سوکار ٹریڈنگ کے صدر روشن نجف اورپاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای اوسید محمد طحہٰ نے دستخط کئے۔جمہوریہ آذربائیجان کے نخچیوان خودمختار  ری پبلک کے شہر نخچیوان اور لاہور شہر  کے درمیان ثقافت، سیاحت ،شہری ترقی، تعلیم، سائنس،معیشت  سمیت عوامی اہمیت کے حامل مختلف شعبوں میں  تعاون کے بارے میں مفاہمت کی یادداشت پرنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بائراموف  نے دستخط کئے۔دورے کے دوران پاکستان اور آذربائیجان  نے  کسٹمز کے درمیان ابتدائی برقیاتی معلومات کے تبادلے، زراعت کے شعبے میں تعاون  اور پلانٹ کوارنٹائن اینڈ پروٹیکشن کے معاہدوں،سائنسی تحقیق و تعاون اور ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیش اینڈ ٹریننگ بارے مفاہمت کی یادداشتوں جبکہ ماحول کےتحفظ میں تعاون کے پروٹوکول آف انٹینٹ   پر دستخط کئے  ۔ دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کے حکام نے معاہدو ں اور ایم او یوز پر  دستخط  اور ان کا تبادلہ کیا۔