وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کا این ای او سی کا دورہ، پولیو مہم کا جائزہ

1

        اسلام آباد ، 24 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے نیشنل این ای او سی کا دورہ کیا اور  پولیو کے خاتمے کی جاری کوششوں پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر مختار کو پولیو پروگرام کی جانب سے پولیو کے خاتمے کی جاری کوششوں اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفننگ دی گئی اور بتایا گیا کہ افغان سرحدی یونین کونسلز میں ہدفی ویکسینیشن مہم 24 تا 28 فروری تک جاری رہے گی۔

انہیں مزید بتایا گیا کہ کراچی اور کوئٹہ بلاک میں ایف آئی پی  وی  مہم جاری ہے جب کہ 10 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔