کمشنر ملتان ڈویژن کا شہر کے مختلف مقامات کا ہنگامی دورہ

1

ملتان،3مارچ(اے پی پی): کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے شہر کے مختلف مقامات کا ہنگامی دورہ کیا۔انہوں  نے چوکوں پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیااور اپ گریڈیشن کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

 کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ چوکوں کو اپ گریڈ کرکے شہر اولیاء کے باسیوں کو تحفہ دیں گے۔ نشتر چوک، ڈیرہ اڈہ چوک، آرٹس کونسل چوک کو سٹیٹ آف دی آرٹ تعمیر کیا جارہا ہے۔شہر کی اپ گریڈیشن اور شہری ترقی کی جدید شکل کیلئے چوکوں، سڑکوں کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے۔ ایم ڈی اے حکام اور نجی سیکٹر کے افراد نے تفصیلی بریفنگ دی۔