صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی پبلک پرائیویٹ موڈ اور کنٹریکٹ بیسٹ مینجمنٹ کا جائزہ اجلاس

3

لاہور، 5 مارچ (اے پی پی): صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹول پلازہ کی مینجمنٹ، شاہراہوں کی پبلک پرائیویٹ موڈ اور کنٹریکٹ بیسٹ مینجمنٹ کاجائزہ لیا گیا ۔

 اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبیلیو سہیل اشرف، چیف انجینئر اور محکمہ سی اینڈ ڈبیلیو کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبیلیو نے ٹول پلازہ مینجمنٹ اور شاہراہوں کی تعمیر کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ موڈ پر بریفنگ دی گئی ۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھرمیں سی اینڈ ڈیبلیو کے 45 ٹول پلازہ موجود ہیں۔ 41 ٹول پلازہ فنکشنل ہیں اور 35 پر کیمرے نصب ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ 41 ٹول پلازہ کی نیلامی کا عمل مکمل کردیا گیا ہے۔

 صوبائی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹول پلازہوں پر کمروں کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔  اجلاس میں ٹول پلازہ کے ڈائزئن اور آپریشنز پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس کو چنیوٹ سرگودھا شاہراہوں کی تعمیر کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی)موڈ پر جانے کیلئے بریفنگ دی گئی ۔

 صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات نے تمام چیف انجینئرز، ڈپٹی سیکرٹریز اور ایکسین کو شاہراہوں کی مانیٹرنگ کے لئے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت دی۔

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات نے ہدایت دی کہ جاری منصوبوں پر بہترین کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنائیں اور تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔