پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہین خالد بٹ کا شیلٹر ہوم ترنول اسلام آباد کا دورہ

1

اسلام آباد،5مارچ(اے پی پی): پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہین خالد بٹ نے اسلام آباد میں شیلٹر ہوم ترنول کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے وہاں پر موجود تمام لوگوں کو رمضان کی مبارک باد دی  اور مستحق افراد میں افطار بوکس تقسیم کیے۔

 لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈی بیت المال کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان بیت المال کی افطار کمپین ہے،  رمضان شریف میں ہم نے پورے پاکستان میں تقریبا 50 لاکھ افطاریاں  تقسیم کرنی ہیں۔

 پاکستان میں تقریبا 170 کے قریب شیلٹر ہوم قائم ہیں اور یہ افطار کمپین پاکستان کے ہر ضلع اور تحصیل میں بلا تفریق جاری ہے۔

شاہین خالد بٹ نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ شیلٹر ہوم سے بلا تفریق کھانا تقسیم ہو اور کوئی بھی کھانے سے محروم نا رہے۔

 انہوں نے لوگوں سے مزید کہا کہ آپ پاکستان کے کسی بھی شہر سے ہوں، آپ ہمیں عزیز ہیں، کھانا آپ کا بنیادی حق ہے، اگر آپ کو شیلٹر ہوم میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا یا کوئی شکائیت ہو توآپ بلا جھجھک پاکستان بیت المال شکایات درج کروائیں ہم بروقت آپ کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔

ایم ڈی شاہین خالد بٹ نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ آپ تمام لوگ خوش ہیں۔