مظفرگڑھ،ہائیرسیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ضلع بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

0

مظفرگڑھ،5 مارچ(اے پی پی):ہائیرسیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ضلع بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے سردار کوڑے خان سکول میں قائم امتحانی مرکز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں میٹرک کے امتحانات کو شفاف بنایا جائے گا،  حکومت پنجاب کی طرف سے شکایت پورٹل قائم کر دیا گیا ہے ۔

  انہوں نے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پورٹل پر شکایت درج کرائی جا سکتی ہے،  ضلع میں قائم تمام امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی مختلف امتحانی مراکز  کا معائنہ کرتی رہیں گی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران  بھی مختلف امتحانی مراکز کا وزٹ کریں گے۔