ملتان: ماہ رمضان المبارک میں عوام کو مہنگائی مافیا سے بچانے کیلئے میگا کریک ڈاؤن کا آغاز

0

ملتان 05 مارچ (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں ماہ رمضان المبارک میں عوام کو مہنگائی مافیا سے بچانے کیلئے میگا کریک ڈاؤن کا آغازکردیا۔

 ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا  کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے 13 ہزار سے زائد چھاپے اور فیلڈ انسپکشن کی اور گراں فروشی پر 1 لاکھ 81 ہزار روپے جرمانہ ،5 مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا  کہ   پرائس ایکٹ کے تحت 100 افراد کو گرفتارکرکے 12 سے زائد دکانوں کو بھی سربمہر کردیا گیا ہے۔

محمد علی بخاری نے کہا  کہ ماہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر سرکاری نرخ یقینی بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔

 انہوں نے  کہا  کہ سہولت بازار میں ایک چھت تلے سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی جاری ہے۔