ملتان 06 مارچ(اے پی پی): سرائیکی اجرک ڈے کی مناسبت سے سپیشل سیکریٹری محمد شہباز حسین کی خصوصی ہدایات پر ان کے دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن شاہد عباس جوئیہ، ڈپٹی سیکریٹریز شیخ محمد طاہر، سجاد حسنین، صابر حسین اور دیگرافسران و ملازمین شریک ہوئے۔
اس موقع پر شرکاء کو سرائیکی اجرک پہنائی گئی۔ سرائیکی اجرک ڈے کی مناسبت سے سپیشل سیکریٹری محمد شہباز حسین نے دفتر اموربھی سرائیکی اجرک پہن کر سرانجام دئیے۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سپیشل سیکریٹری محمد شہباز حسین نے کہا کہ ثقافت کویاد رکھنااور پروان چڑھانا زندہ قوموں کا شیوہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرائیکی ثقافت ہر دلعزیز اور زرخیز رنگوں سے مزین ثقافت ہے۔
سرائیکی وسیب کے لوگ زندہ دل، ہمدرد اور مہمان نواز ہیں۔جنوبی پنجاب خطہ کے لوگوں کی خدمت کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔