عورتوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے ضروری ہے کہ ان کی تعلیم پر زور دیا جائے،سیدہ شہلا رضا

2

اسلام آباد، 07 مارچ: ممبر قومی اسمبلی  اور جنرل سیکریٹری ویمن کاکس پنجاب سیدہ شہلا رضا  نے کہا ہے کہ عورتوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے ضروری ہے کہ ان کی تعلیم پر زور دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جتنے بھی ترقی یافتہ ممالک ہیں انہوں نے عورتوں کے حقوق کے لئے قانون سازی کی اور انہیں ان کا جائز مقام دیا۔انہوں  نے کہا ہے  کہ عورت کو انسان بھی سمجھا جائے اور اس کے جائز حقوق کی پاسداری کی جائے۔

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے  اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ ہم کیسے اپنی آبادی کا باون فی صد حصہ گھروں میں مقید کر سکتے ہیں، ہمیں ان سے کام لینا ہے۔ انہوں نے تمام صوبائی حکومتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز لائے جائیں جس سے ویمن اکنامک امپاورمنٹ ہو سکے۔