شجاع آباد، نگہبان رمضان پیکج کی امدادی رقوم میں کٹوتی کرنے والوں کے خلاف ایکشن

2

شجاع آباد، 07 مارچ(اے پی پی): نگہبان رمضان پیکج کی امدادی رقوم میں کٹوتی کرنے والوں کے خلاف ایکشن،ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سورٹھ مبشر کی سربراہی میں مستحق افراد کی امدادی رقوم سے کٹوتی کرنے والے 02 دکاندار/ریٹیلرز گرفتار اور دکانیں سیل کردی گیئں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سورٹھ مبشر کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات پر ایکشن لیا گیا کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز پر 02 مقدمات درج،ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں۔

نادار افراد کا حق کھانے والے افراد کسی رعایت کے حقدار نہیں ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 10 ہزار امدادی رقم پوری فراہم کی جائے گی۔