سپیشل سیکریٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کا ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب کا دورہ

8

ملتان 07 مارچ: سپیشل سیکریٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کا ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر علی مہدی کی ڈائریکٹوریٹ کے مختلف امور اور دائرہ کار بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر  محمد شہباز حسین نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے وژن کے عملی اقدامات نظر آنے چاہئیں اور کہا لوگوں کو صحت عامہ کی بروقت سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت قابلِ قبول نہیں اور کہا سیکریٹری صحت پنجاب نادیہ ثاقب کی خصوصی ہدایات کے مطابق جنوبی پنجاب کے تمام مراکز صحت پر ڈاکٹروں اور میڈیکل و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

 محمد شہباز حسین نے کہادکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور کہا محکمہ صحت کے افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں اور موثر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنائیں۔