پاکستانی کرکٹ ٹیم سہیل تنویر کی قیادت میں ہانگ کانگ سپر سکسز میں شرکت کر رہی ہے۔ دو روزہ یہ ٹونامنٹ آج اختتام پزیر ہوا۔
عشائیے میں کپتان سہیل تنویر کے علاوہ سہیل خان، حماد اعظم، انور علی، فاحد علی، محمد سمیع نے شرکت کی۔
ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ، میڈیا کے افراد اور قونصلیٹ کے عملے نے بھی شرکت کی اور ٹیم کا استقبال کیا۔
قونصل جنرل عبدلقادر میمن نے پاکستانی کھلاڑیوں اور عملے کے ارکان کو خوش آمدید کہا۔
ھانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان، آسٹریلیا، ساوئتھ افریقہ، سری لنکا، بنگلا دیش ،نیوزی لینڈ اور ہانگ کانگ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
دفاعی چیمپین پاکستان کی ٹیم آج فائنل میں ساؤتھ افریقہ سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہار گئی۔