خواتین کو اپنی طاقت کا ادراک ہونا چاہئیے، اسلام میں عورت کو چودہ سو سال پہلے ہی خود مختار کر دیا گیا تھا ، ممبر بلوچستان اسمبلی

11

اسلام آباد،07 مارچ: ممبر بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ معاشرے کی بہتر تشکیل ایک ماں ہی کر سکتی ہے،اور میرے خیال میں خواتین کو اپنی طاقت کا ادراک ہونا چاہئیے کیونکہ اسلام میں عورت کو چودہ سو سال پہلے ہی خود مختار کر دیا گیا تھا ۔

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے  اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  مرد کی پہلی درسگاہ اس کی ماں ہوتی ہے اور یہی ماں جو کہ ایک عورت بھی ہے اس معاشرے کی اصلاح کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس وقت ضرورت ہے آگاہی کی، خواتین کو نا صرف ان کے حقوق کی آگاہی ہونی چاہئے بلکہ اس بات کا بھی احساس ہونا چاہئے کہ ان کے وجود سے ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے۔

فرح عظیم شاہ نے خواتین کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پڑھی لکھی عورت ہی با شعور معاشرے کی عکاس ہے۔