کوئٹہ ،7مارچ(اے پی پی(: رمضان المبارک کے مہینے میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کی مارکیٹوں میں ایران، عراق اور دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ مقامی علاقوں سے بھی کھجوریں لائی جاتی ہیں۔
شہری اپنی پسند کی کھجوریں خریدنے کے لیے مارکیٹوں کا ر خ کرتے ہیں، جہاں وہ مختلف اقسام کی کھجوریں خریدکر اپنی افطاری کی زینت بناتے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں میں ایران، عراق سمیت مختلف ممالک کی اعلیٰ معیار کی کھجوریں دستیاب ہیں، لیکن پنجگور کی کھجوریں اپنی مخصوص مٹھاس اور ذائقے کے باعث مشہورہیں۔
کوئٹہ شہر میں کھجوروں کی قیمت 400 سے 800 روپے فی کلو تک ہے، جو معیار اور قسم کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔