اسلام آباد، 10مارچ(اے پی پی): ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹر گیمزکے دوسرے دن پاکستان کی رویینہ قربان اور منیب الرحمان نے کراس کنٹری 100 میٹر ریس کے ڈویژنل راؤنڈ میں حصہ لیتے ہوئے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا جو 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
کل وہ 50 میٹر ڈویژنل ریس میں شرکت کریں گےدوسری جانب پاکستان کے اسنو شوئنگ ایتھلیٹ علی رضا نے یونیفائیڈ اسپورٹ ایکسپیریس ریلی ریس میں حصہ لیا، جس میں انہیں دیگر یونیفائیڈ اور اسپیشل ایتھلیٹس کے ساتھ جوڑا گیا اور انہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی پاکستان کی اسنو شوئنگ ٹیم کل 200 میٹر اور 800 میٹر ڈویژنل راؤنڈز میں حصہ لے گی دریں اثناء چائینیزتائپے کے اسپیشل کھلاڑیوں نے پاکستانی ایتھلیٹس کے ساتھ وینیو جاتے ہوئے دل دل پاکستان کا ملی نغمہ پیش کیا گیا۔