ضلع قصورمیں رمضان سہولت بازار:عوام کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی خریداری جاری

4

قصور۔12مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر پنجاب بھرکی طرح ضلع قصورمیں بھی رمضان سہولت بازار قائم کئے گئے ہیں۔ ماڈل بازارقصورمیں لگے رمضان سہولت بازارمیں عوام کو اشیائے ضروریہ سستے داموں مل رہی ہیں۔

شہریوں نے ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں رمضان سہولت بازارکاقیام احسن اقدام ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے  کہا کہ ماہِ رمضان المبارک  میں سہولت بازار  کے قیام سے ہم اشیائے ضروریہ سستے داموں خریدرہے ہیں۔

 مینجررمضان سہولت بازارقصورراؤطاہرمحمودنے “اے پی پی” سے گفتگو میں بتایاکہ تمام سٹالز پر اشیائے ضروریہ کا وافر سٹاک دستیاب ہے اور نمبر ون کوالٹی کی اشیا ء کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔سہولت بازارمیں پھل،سبزیاں،چینی،آٹاو دیگراشیائے ضروریہ پرپنجاب حکومت کی طرف سے سبسڈی دی جارہی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر رمضان سہولت بازارمیں ریلیف پیکیج سے عوام مستفیدہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سہولت بازارمیں کسٹم کیئرسیل بنایاگیاہے جہاں پر کسٹمرز شکایات درج کروا سکتے ہیں ۔ رمضان سہولت بازارمیں سیکورٹی کے فول پروف سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔