اسلام آباد، 13 مارچ (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بروز جمعرات مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 1009.70 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 115,094.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج مارکیٹ میں 382,791,629 حصص کا لین دین ہوا۔
444 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں 232 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 156 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی جبکہ 56 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ فیوچر مارکیٹ میں 336 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں 232 کمپنیوں نے مثبت جبکہ 98 کمپنیوں نے منفی رجحان دیکھا۔
سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی کمپنیوں میں بینک آف پنجاب، برکت فرشان ایگرو، فوجی سیمنٹ اور میپل لیف رہیں۔ آج سب سے زیادہ اضافہ ہوئیکٹ پاکستان لمیٹڈ اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے شئیرز کی قیمتوں میں ہوا۔ جبکہ سب سے زیادہ کمی یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ اور سروس انڈسٹریز لمیٹڈ میں ریکارڈ کی گئی۔