قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ایک وفاقی وزیر اور دو وزرائے مملکت سے حلف لے لیا

6

اسلام آباد۔14مارچ  (اے پی پی):قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں منعقدہ ایک سادہ اور پروقار تقریب میں ایک نئے وفاقی وزیر اور دو وزرائے مملکت سے حلف لیا۔

 حلف برداری کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ سید عمران احمد شاہ نے وفاقی وزیر جبکہ ڈاکٹر شذرا منصب علی خان اور چوہدری ارمغان سبحانی نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔تقریب حلف برداری میں اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔