وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر برائے اوورسیز پاکستانیز حافظ شاہد ندیم کی چوہدری ارمغان سبحانی کو وزیر مملکت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

1

سیالکوٹ: 17 مارچ (اے پی پی): وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر  برائے اوورسیز پاکستانیز حافظ شاہد ندیم نے چوہدری ارمغان سبحانی کو وزیر مملکت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان کی رہائش گاہ موضع وریو میں مبارکباد پیش کی ۔

اس موقع پر حافظ شاہد ندیم کہگ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق چوہدری ارمغان سبحانی بطور وزیر مملکت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اور حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

اس موقع پر چوہدری ارمغان سبحانی نے وزیراعظم کے کوارڈینیٹر حافظ شاہد ندیم کہگ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔