انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر میں سپرے کروایا گیا

1

ملتان، 17 مارچ (اے پی پی):  چیئر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر میں اینٹی ڈینگی سپرے کروایا گیا۔

 ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو راؤ نوید مختار نے کہا بیورو کی جانب سے اینٹی ڈینگی سپرے آفس لان، بچوں کے ہوسٹل، سکول، ایڈمن بلاک اور دیگر مقامات پر کروایا گیا۔

انہوں نے کہا  کہ اینٹی ڈینگی سپرے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تعاون سے کروایا گیا ، اینٹی ڈینگی سپرے کروانے کا مقصد چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کو ڈینگی کے مرض سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت کا  خیال رکھنا اور ڈینگی جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنا ہے۔