ملتان۔ آر پی او کیپٹن(ر) محمد سہیل چملتان۔ آر پی او کیپٹن(ر) محمد سہیل چودھری کی تھانہ بستی ملوک میں کھلی کچہریودھری کی تھانہ بستی ملوک میں کھلی کچہری

1

ملتان ،18 مارچ(اے پی پی  ):  ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے  تھانہ بستی ملوک  میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔  لوگوں کی بڑی تعداد کھلی کچہری میں موجود تھی ۔

لوگوں نے آ ر پی او کو  اپنے مسائل بیان کئے جن کے حل کے لیے  موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے ۔ جبکہ دیگر درخواستوں پر قانون کے مطابق کاروائی  کرنے کی ہدایت کی۔ پیش کردہ درخواستوں  بارے فیڈ بیک کا بھی حکم دیا۔

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے آ ر پی او  کا کہنا تھا گورنمنٹ  آ ف پنجاب چیف منسٹر    مریم نواز شریف   اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی واضح ہدایات ہیں کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائی جائے  اور ان کے مسائل  ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ، میں خود آ پ  کے درمیان موجود ہوں ۔ آ پ کے مسائل حل کرنا  ہمارے فرائض میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ لوگوں کے مسائل تھانے کی سطح پر حل ہوں تاکہ ان کو دور دراز کا سفر نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے پیش ہونے والے سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل  کرنے  کی یقین دہانی کروائی ۔ کھلی کچہری میں ، ڈی ایس پی سرکل مخدوم رشید طارق پرویز ، سرکل کے ایس ایچ اوز ودیگر افسران بھی کھلی کچہری میں موجود تھے۔