اسلام آباد،19 مارچ (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ، سید عمران احمد شاہ نے وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد افسران بالا کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر وزارت کے موجودہ منصوبوں، چیلنجز، اور مستقبل کی حکمت عملیوں پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے زور دے کر کہا کہ غریب اور کمزور طبقات کی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے،اس مقصد کے لیے وزارت کے تمام وسائل کو موثر طریقے سے بروئے کار لانا ہوگا۔
اجلاس میں انسداد غربت پروگراموں کی کارکردگی، سماجی تحفظ کے اقدامات اور عوامی شکایات کے حل کے موجودہ طریقہ کار پر بات چیت ہوئی۔