ملتان۔ کمشنر عامر کریم خاں کی پرائس کنٹرول کے سلسلے میں وڈیو لنک کانفرنس

5

ملتان۔19مارچ(اے پی پی )کمشنر عامر کریم خاں نے اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ نرخوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر کریم خاں نے پرائس کنٹرول کے سلسلے میں وڈیو لنک کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عید تک مہنگائی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔عید کے پیش نظر عام مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی طلب و رسد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ماہ رمضان میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکلنے نہیں دیا گیا۔عیدایام میں اشیاء خوردونوش کے مقررہ نرخوں پر صد فی صد عملدرآمد کرایا جائے گا۔

 اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک روز میں پرائس انسپکشن کے 33232 چھاپے، 116000 روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈویژن میں مصنوعی مہنگائ مافیا کے خلاف 4 مقدمات درج، 3 دکانیں سربمہر، 198 افراد گرفتار کئے گئے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک تھے۔